والدین کے حقوق Parental rights
بسم اللہ الرحمن الرحیم
و قضیٰ ربک الا تعبد الا ایاہ و بالوالدین احسانا ۔ القرآن
ترجمہ اور آپ کو حکم دیا ہے آپ کے رب نے کہ کسی کی عبادت نہ کرو مگر اسی ہی کی ۔ اور اپنے والدین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آو۔
یہاں پر والدین کے ساتھ حسن سلوک کرنا اس کو اپنی عبادت کے فورا بعد ذکر کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ والدین کا حق سب سے پہلے سے اللہ کی عبادت کے بعد
اس طور پر کچھ باتیں آپ کے سامنے رکھتے ہیں ان پر عمل کر کے اللہ اور رسول صلیٰ اللہ صلیٰ اللہ علیہ و صلیم کے احکامات کی پیروی کر سکتے ہیں
مندرجہ
ذیل چیزوں سے پرہیز کریں:
1۔ والدین کی نافرمانی اور ان کی ایذا رسانی سے سے بچیں
2۔
ان کی ناراضی اور ناخوشی سے بچیں
3۔
اپنی بیوی اور اولاد کو ان پر فوقیت دینے سے بچیں۔
4۔
ان کی بددعا سے بچیں۔
5۔
ان کو گالی دینے، برا بھلا کہنے، ڈانٹنے ڈپٹنے اور جھڑکنے اور لڑائی جھگڑئے سے بچیں۔
·
6۔
ان کو گالی دلانے کا سبب بننے سے، اسں طور کہ آپ کسی کے ماں باپ کو گالی دیں تو وہ
پلٹ کر آپ کے ماں باپ کو گالی دے۔
مندرجہ
ذیل باتوں کا خیال رکھیں :
1۔والدین
کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں۔
2۔
اپنی طاقت بھر ان کے ساتھ ہر نیکی اوربھلائی کریں۔
3۔
ان کے ساتھ ہمیشہ نرمی کا برتاؤ کریں، ان کے سامنے نیچا بن کر رہیں اور ان کی آواز
سے اپنی آواز ہمیشہ پست رکھیں۔
4۔ان
کی عزت وتوقیر ملحوظ رکھیں اور ان کی رضا اور خوشی کی تلاش میں رہا کریں اور ان کی
ہرجائز بات میں فرماں برداری کریں۔
5۔
ان کے لیے ہمیشہ غائبانہ طور پر دعا کرتے رہیں۔ «رَبِّ ارْحَمْهُمَا کَمَا
رَبَّیَانِیْ صَغِیْراً » ان کے لیے بہترین دعا ہے ۔ ترجمہ اے اللہ تو ان پر
رحم فرما جیسے کہ انہوں نے مجھ پر رحم کیا بچپن میں۔
6۔
دل وزبان سے ان کے حقوق کا اعتراف کریں۔
7۔
ان سے دعائیں لیا کریں۔
8۔
ان کے دوستوں کی عزت کریں۔
9۔
ان کی وجہ سے قائم رشتوں کو جوڑیں اور صلہ رحمی کریں۔
11۔
لوگوں سے ان کے کئے ہوئے وعدے ان کی وفات
کے بعد بھی پورے کریں۔
No comments